29 اپریل 2015 - 13:28
اربیل میں دو بم دھماکوں میں ملوث دہشتگرد ہلاک

عراق کے علاقے کردستان کی سلامتی کونسل نے کرکوک میں داعش کے منصوب کردہ ڈپٹی گورنر اور اربیل شہر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذمہ دار دہشتگرد سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقے کردستان کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے مقابلے کےلئے تشکیل دی جانے والی اس علاقے کی اسپیشل فورس کے آپریشن میں، کرکوک میں داعش کا منصوب کردہ ڈپٹی گورنر ہلاک ہوگیا ہے- اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دہشتگرد، اربیل میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ملوث تھا۔ ان میں سے ایک دھماکہ، انّیس نومبر، دو ہزار چودہ کو، اربیل میں گورنر ہاؤس کے سامنے ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے تھے- دوسرا بم دھماکہ، سترہ اپریل دو ہزار پندرہ کو، اربیل شہر میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب ہوا تھا- اس بم دھماکے میں دس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے- جاں بحق ہونے والوں میں ترکی کے دو شہری بھی شامل تھے- داعش کا ہلاک ہونے والا سرغنہ دوسرے متعدد بم دھماکوں خصوصا کرکوک شہر میں، کۓ جانے والے بم دھماکوں میں بھی ملوث تھا-

.......

/169